Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 628|Reply: 0

صدر زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی طارق رحمٰن کو بنگلادیش کے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-13 15:49:12 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنما طارق رحمٰن کو بنگلادیش کے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے بنگلادیش کے عوام کو 299 نشستوں پر انتخابات کے کامیاب انعقاد پر بھی مبارکباد دی ہے۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ نئی بنگلادیشی حکومت کے ساتھ تجارت، دفاع، ثقافت اور علاقائی فورمز میں تعاون کےخواہاں ہے، بنگلادیش میں انتخابات جنوبی ایشیاء کے لیے ماضی کے مراحل سے آگے بڑھنے کا ایک موقع ہے۔   
بنگلادیش میں بی این پی کی تاریخی کامیابی، دو تہائی اکثریت حاصل

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق طارق رحمان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے ساتھ مل کر تحریک چلائی ہے ان کے ساتھ مل کر ملک چلاؤں گا۔   

صدرِ پاکستان نے کہا ہے کہ ڈھاکا کا نیا سیاسی ماحول خطے میں متوازن، آزاد اور باہمی احترام پر مبنی روابط کو فروغ دے گا۔

اُنہوں نے بنگلادیش کے مسلسل استحکام، ترقی اور خوش حالی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انتخابات میں کامیابی پر طارق رحمٰن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلادیش کی نئی قیادت کے ساتھ مل کر تاریخی، برادرانہ اور کثیرالجہتی دو طرفہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان بہتر تعلقات کے ثمرات عوام کو حاصل ہوں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کے ذریعے جنوبی ایشیاء میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف پر کام کریں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:35 GMT+5 , Processed in 0.046720 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list