اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹرینز کو روکنے پر احتجاج ریکارڈ کرادیا۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری سے اپوزیشن چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن لیڈر نے احتجاج کیا۔
آئیں ایک دوسرے کو معاف کریں، ہم معاف کرتے ہیں: محمود اچکزئی
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم جمہوری ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں، آئیں ملک کو بربادی سے نکالیں۔
ملاقات میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر بھی موجود تھے، اس موقع پر محمود اچکزئی نے وفاقی وزیر کو اپنے تحفظات سے آگاہی فراہم کی۔
اپوزیشن لیڈر نے وفاقی وزیر کے روبرو پارلیمنٹرینز کو روکے جانے پراحتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔