Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 219|Reply: 0

بانی پی ٹی آئی کو ڈاکٹرز سے چیک کروا کر شفاء اسپتال منتقل کیا جائے، محمود اچکزئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-14 01:34:09 | Show all posts |Read mode
  محمود خان اچکزئی : فائل فوٹو  

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا مطالبہ اور نکتہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ہے، بانی پی ٹی آئی کو ڈاکٹرز سے چیک کروا کر شفاء اسپتال منتقل کیا جائے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جمع رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بینائی 80 فیصد سے زائد ختم ہو گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کو ان کی مرضی کے کسی اسپتال میں شفٹ کیا جائے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر صحت سے متعلق پیشرفت کی جاتی ہے تو یہ دھرنا منتشر ہو جائے گا، اگر ایسا نہ ہوا تو وقت کے ساتھ مزید مطالبے بھی شامل ہوتے چلے جائیں گے، اس حکومت کی اتنی غلطیاں ہیں کہ پھر دھرنے ہی دھرنے ہوں گے، حکومت کو سب معلوم ہے، رانا ثنا اللہ سرکار کی طرف سے جواب دیتے رہے ہیں۔   
اسلام آباد: پی ٹی آئی کا دھرنا، اندھیرے کے باعث قیادت پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر آکر بیٹھ گئی

بانی پی ٹی آئی کی صحت ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، حکومتی نمائندے نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد اپوزیشن کو جواب دینے کا کہا۔   

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نہ صرف سابق وزیراعظم بلکہ انسان اور ایک قیدی بھی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہو رہی ہے آپ ان کو نزدیک ترین اسپتال منتقل کر دیں، آپ اس اسپتال کو سب جیل ڈکلیئر کردیں اور انہیں علاج کی سہولت دیں، یہ دس منٹ کی بھی بات نہیں ایک ڈاکٹر جائے چیک اپ ہو اور انہیں شفٹ کر دیا جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دو ہفتے بعد صدر پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے، اگر یہی رویہ رہا تو صدر پھر ایوان میں کیسے خطاب کر سکیں گے، آپ قصداً چاہتے ہیں کہ اس پارلیمنٹ میں ہنگامہ ہو، آپ یہی چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کمزور ہو اور یہاں ایوان کام نہ کرے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:33 GMT+5 , Processed in 0.047309 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list