Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 415|Reply: 0

دھرنا جاری رہے گا، ہم یہاں بیٹھیں گے، محمود اچکزئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
200322
Post time 2026-2-14 06:46:44 | Show all posts |Read mode
  

اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت رابطہ کرے یا نہ کرے دھرنا جاری رہے گا، ہم یہاں بیٹھیں گے، مطالبات نہ مانے گئے تو رمضان میں بھی دھرنا جاری رہے گا۔

بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کے مطالبے پر اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ میں دھرنا جاری ہے، شرکاء پارلیمنٹ کے باہر احاطے میں آگئے۔    
اسلام آباد: پی ٹی آئی کا دھرنا، اندھیرے کے باعث قیادت پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر آکر بیٹھ گئی

بانی پی ٹی آئی کی صحت ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، حکومتی نمائندے نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد اپوزیشن کو جواب دینے کا کہا۔   

اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے 3 ڈاکٹرز کے ناموں پر مشتمل خط لکھا تھا، وزیر اعظم نے اس پر کچھ نہیں کیا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم یہاں بیٹھیں گے، ابھی پورا دن گزر گیا، ہم دھمکیاں دینے والے لوگ نہیں ہیں، اس پارلیمنٹ کی آزادی کے لیے ہم کسی حد تک بھی جائیں گے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ 100سے زائد اراکین پارلیمنٹ کو آپ یہاں قیدی بنا کر رکھے ہوئے ہیں، کل بات ہوئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کو الشفا اسپتال لے جانے تک یہاں دھرنا دیں گے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع نہ ہو وہ جس اسپتال میں جانا چاہیں علاج کرائیں، یہ آپ کے فائدہ کے لیے ہے شہباز بھائی۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اسمبلیوں سے استعفیٰ دیں تو کیا اتنی بڑی تعداد میں ضمنی انتخاب ہو سکے گا، پی ٹی آئی کا جرم کیا ہے، یہ اپنا مینڈیٹ واپس مانگ رہے ہیں۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو رمضان میں بھی دھرنا جاری رہے گا، یہیں پر روزے بھی رکھیں گے اور تراویح بھی پڑھیں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-14 02:40 GMT+5 , Processed in 0.049909 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list