Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 326|Reply: 0

رقص ڈپریشن کے علاج کیلئے بہترین ورزش ہے، تحقیق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-14 13:55:29 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ رقص ڈپریشن کے علاج میں اینٹی ڈپریسنٹ ادویات جتنا مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

آسٹریلوی محققین کے مطابق جاگنگ، تیراکی اور رقص جیسی ایروبک ورزشیں ڈپریشن اور بے چینی کی علامات کم کرنے میں سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ ہلکی جسمانی سرگرمی، جیسے چہل قدمی بھی ذہنی صحت بہتر کر کے ڈپریشن کی علامات میں واضح بہتری لا سکتی ہے۔   
روزمرہ کی سادہ سی تبدیلی سے ڈپریشن کے خطرے کو 40 فیصد کم کیا جاسکتا ہے، تحقیق

ایک تحقیق کے مطابق روزمرہ کی ایک سادہ سی تبدیلی سے ڈپریشن کے خطرے کو 40 فیصد سے زیادہ کم کیا جاسکتا ہے اور اس تبدیلی میں صرف ایک گھنٹہ لگتا ہے۔    

برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ورزش کو ڈپریشن کے روایتی علاج کے برابر اعتماد کے ساتھ تجویز کیا جانا چاہیے۔  

کوئنز لینڈ کی جامعہ کے سائنس دانوں نے زور دیا ہے کہ جسمانی سرگرمی کو عوامی صحت کی پالیسیوں میں بطور ایک قابلِ رسائی، مؤثر اور سائنسی طور پر ثابت شدہ ابتدائی علاج شامل کیا جانا چاہیے۔

تحقیق کے مطابق نوجوان بالغ افراد اور بعد از زچگی کے مرحلے سے گزرنے والی خواتین میں اس کے فوائد خاص طور پر زیادہ نمایاں پائے گئے۔

برطانیہ میں تقریباً ہر 6 میں سے 1 فرد ڈپریشن کا شکار ہے، جبکہ خواتین میں اس مرض کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں تقریباً دوگنا پایا جاتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:22 GMT+5 , Processed in 0.047191 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list