Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 279|Reply: 0

برطانیہ میں طالب علم نے دنیا کا سب سے بڑا سوکس منکی کھلونا بنادیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-14 22:22:45 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: سوشل میڈیا

اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو اسکول آف آرٹ کی طالبہ ایملیا ایوانز-منٹن نے تقریباً 200 فٹ کورڈرائے کپڑے استعمال کرتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا کھلونا سوکس منکی (موزے والا بندر) تیار کیا ہے۔

22 سالہ ایملیا نے بتایا کہ یہ منصوبہ دراصل ان کے ڈگری شو کے لیے ایک شوقیہ پراجیکٹ تھا لیکن بعد میں انہیں احساس ہوا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا سوکس منکی بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ والد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اس کارنامے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز سے رجسٹر کروائیں۔   
کراچی : گارڈن میں مکان کی چھت پر بندر آ گئے

کراچی کے علاقے گارڈن میں البیلا چوک کے رہائشی مکان کی چھت پر بندر آگئے جن کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔    

یہ دیوہیکل کھلونا 40 بھوسے کے گٹھوں سے بھرا گیا اور اس کی لمبائی 49 فٹ 6 انچ ہے۔ ایملیا کے مطابق ان کی فنکارانہ سوچ کا بڑا حصہ “پیمانے“ پر مرکوز ہے تاکہ بالغ افراد بھی اس بڑے مجسمے کے سامنے خود کو چھوٹا محسوس کریں اور اپنے اندر چھپی ہوئی بچپن کی حیرت کو دوبارہ دریافت کریں۔

اس بندر کی آنکھوں کے لیے ایملیا نے ری سائیکل شدہ لکڑی سے بنے بڑے بٹن استعمال کیے، جن کا قطر 1.5 میٹر (5 فٹ) تھا۔

یہ منفرد تخلیق عوام کے سامنے فیلڈ مینیوورز فیسٹیول، نورفولک، انگلینڈ میں پیش کی گئی، جہاں لوگوں کو اس کے ساتھ کھیلنے اور تعامل کرنے کی ترغیب دی گئی۔   
شکرگڑھ میں بندروں نے شہریوں اور محکمہ وائلڈ لائف کو تگنی کا ناچ نچادیا

شہریوں کے مطابق بندر بچوں سے چیزیں چھین چھین کر لے جاتے ہیں جس سے بچے خوف کا شکار ہو جاتے ہیں۔   

ایملیا کا کہنا تھا، “جتنا زیادہ کوئی نرم کھلونا دب جاتا ہے یا اپنی شکل کھو دیتا ہے، اتنا ہی زیادہ وہ پیار کیا گیا ہوتا ہے۔ لوگوں کی شرکت اس محبت کو دوبارہ زندہ کرتی ہے اور سوکس منکی کو نئی چاہت ملتی ہے۔“

فی الحال اس بندر کا بھوسہ نکال دیا گیا ہے اور اسے ایملیا کی نانی کے اٹاری میں محفوظ کر دیا گیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:18 GMT+5 , Processed in 0.046790 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list