Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 297|Reply: 0

میں فیصلہ کروں تو شاہین، بابر و شاداب کو باہر بٹھا دوں: شاہد آفریدی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205973
Post time 2026-2-16 15:19:02 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹوز

پاکستانی سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر میں فیصلہ کروں تو شاہین، بابر اور شاداب کو باہر بٹھا دوں۔

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شرمناک شکست کے بعد نجی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی شاہین آفریدی، بابر اعظم اور شاداب خان پر برس پڑے۔

نمبیبیا کے خلاف پاکستان کی حکمتِ عملی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر میرے ہاتھ میں فیصلہ ہو تو میں نمبیبیا کے خلاف میچ میں نئے لڑکوں کو موقع دوں، انہیں کھلاؤں اور اعتماد دوں۔   
بھارت کیخلاف شاہین کی رفتار، ابرار کی مسٹری، شاداب کا تجربہ، کچھ نہ چلا

پاکستان اور بھارت کے ٹی 20 مقابلے میں شاہین آفریدی کی رفتار چلی ، نہ مسٹری اسپنر ابرار کا جادو چلا اور نہ ہی شاداب خان کا تجربہ کام آیا ۔   

انہوں نے کہا کہ ہم اتنے عرصے سے دیکھ رہے ہیں کہ یہی لوگ کھیلے جا رہے ہیں، جہاں ہماری ان سے امید ہوتی ہے کہ اس ٹیم کے خلاف اچھا پرفارم کریں گے، اتنے سینئر کھلاڑی ہیں، اب اگر اتنے سینئر کھلاڑی پرفارم نہیں کر رہے تو پھر باہر بیٹھے جونیئر کو کھلائیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ ہم جب تک ڈومیسٹک کرکٹ مضبوط نہیں کریں گے، اپنے کھلاڑیوں کی گرومنگ نہیں کریں گے، ان کی اسکلز پر کام نہیں کریں گے تو یہیں بیٹھے رہیں گے۔  

انہوں نے ہر شہر میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام پر بھی زور دیا اور کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں جب تک پیسہ نہیں لگائیں گے نتائج یہی رہیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف 61 رنز کی شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے گروپ مرحلے میں مسلسل تیسری فتح اپنے نام کر لی۔

کولمبو میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں بھارت کے پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایونٹس کے مقابلوں میں اس کی برتری 1-8 ہو گئی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 17:57 GMT+5 , Processed in 0.049954 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list