Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 517|Reply: 0

بانئ پی ٹی آئی نے میرے والد کی بیماری کا مذاق اڑایا تھا: مریم نواز

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206090
Post time 2026-2-16 21:11:23 | Show all posts |Read mode
  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے میرے والد کی بیماری کا مذاق اڑایا اور والدہ کو کینسر ہوا تو ڈرامہ کہا۔

گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے، آج وہ جیل میں ہیں، حلفاً کہہ رہی ہوں کہ بانئ پی ٹی آئی کو تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ اقتدار کا حساب صرف عوام کو نہیں، اللّٰہ تعالیٰ کو بھی دینا ہے، میری والدہ کی جب وفات ہوئی تو میرے والد نے کہا کہ یہاں پر انسان کو اپنی سچائی ثابت کرنے کے لیے مرنا پڑتا ہے۔   
پنجاب میں کسی بھی جگہ ہڑتال نہیں ہوئی، عوام نے گالم گلوچ کو یکسر مسترد کر دیا، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ میں لاہوریوں کی خوشی دیکھ کر خوش ہوتی رہی، 25 سال بعد مناظر دیکھے کہ ہر چھت پر لوگ تھے، بسنت پنجاب کے کلچر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔   

انہوں نے کہا کہ اپنی والدہ کی موت کی خبر جیل میں سنی، والد نے میرے سیل میں آ کر بتایا، آج تک نہ میں نے، نہ نواز شریف اور نہ شہباز شریف نے کبھی سوچا کہ اس کا ٹی وی ہٹوا دیں، اے سی ہٹوا دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نیب کے پاس خواتین کی جیل نہیں تھی، ایک کمرہ خالی کروا کر مجھے رکھا گیا، میں نے کبھی نہیں کہا کہ اس کو اچھا کھانا نہ دو، اس شخص نے نواز شریف کی بیماری کا مذاق اڑایا، جو یہ شخص کر رہا ہے، جو اس کی جماعت کر رہی ہے، وہ آپ نے نہیں کرنا، جو بیمار ہے ہم اس کی صحت کی دعا کرتے ہیں، اس کا برا کوئی نہیں چاہتا، جو بیمار ہے اس کے لیے ہم شفاء کی دعا کرتے ہیں، جس علاج کی اسے ضرورت ہے وہ اسے دیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے لوگ بھی اب سوال کر رہے ہیں کہ پنجاب کہاں جا رہا ہے اور وہ پتھر کے زمانے میں جا رہے ہیں، جو یہ اور اس کی جماعت کر رہی ہے، وہ آپ کو نہیں کرنا ہے، آپ کی جنریشن یہ حرکت کبھی نہ کرے، آپ جھوٹ، الزام، انتشار، جلاؤ، گھیراؤ کو اٹھا کر پاکستان سے باہر پھینک دیں۔

مریم نواز نے کہا کہ کے پی کے لوگ بھی اب سوال کر رہے ہیں کہ پنجاب کہاں اور ہم کہاں جا رہے ہیں؟ کے پی کے لوگ تو اب کہہ رہے ہیں ہم پتھر کے زمانے کی طرف جا رہے ہیں، آپ کو اپنے وطن کی حفاظت کرنی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:23 GMT+5 , Processed in 0.047457 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list