Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 887|Reply: 0

آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کو غیر معیاری رہائش دینے کی تحقیقات

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-16 23:07:32 | Show all posts |Read mode
  اسکرین گرایب

آسٹریلیا میں پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو دی جانے والی غیرمعیاری رہائش کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کو ہوبارٹ میں آخری دن گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا، ایک کمرے میں کئی کھلاڑی رہائش پذیر ہوئے، کچن میں گندا سامنا بکھرا پڑا تھا، کھلاڑی فرش پر بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کو فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرانے کےلیے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو 1 کروڑ سے زائد رقم دی تھی۔

پی ایس بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرو لیگ کے دوران قومی ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا میں رہائش کے لیے فائیو اسٹار ہوٹل کی بکنگ کے لیے پی ایچ ایف کو 1 کروڑ 5 لاکھ 74 ہزار 772 روپے کا چیک دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کے آسٹریلیا پہنچنے کے بعد ایک تصویر بھی سامنے آئی، جس میں کھلاڑی سڑک کنارے بے بس بیٹھے ہیں، طویل انتظار کے بعد کھلاڑیوں کو گیسٹ ہاؤس میں رہائش دلائی گئی۔

ذرائع کے مطابق سڈنی میں بھی کھلاڑیوں کو ایک رات گیسٹ ہاؤس میں رکنا پڑا، سڈنی کے بعد ٹیم ہوبارٹ پہنچی تو وہاں بھی فائیو اسٹار ہوٹل میں تو نہیں لیکن نسبتاً اچھی رہائش دی گئی، جس پر کپتان عماد بٹ کا بیان سامنے آیا۔

دوسری جانب پی ایچ ایف کے سیکریٹری رانا مجاہد نے جیو نیوز کو بتایا کہ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی، فیڈریشن کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں، جو کسی بھی طرح پاکستان ہاکی کے مفاد میں نہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:36 GMT+5 , Processed in 0.045897 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list