Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 65|Reply: 0

پی ٹی آئی والوں کو اچھا نہیں لگ رہا ہوگا کہ بانی کی صحت ٹھیک ہے، طلال چوہدری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-17 00:25:55 | Show all posts |Read mode
  طلال چوہدری : فائل فوٹو  

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی کی رپورٹ آگئی، پی ٹی آئی والوں کو اچھا نہیں لگ رہا ہو گا کہ ان کی صحت ٹھیک ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر تبدیل کرلیے، وزیر اعلیٰ تبدیل کرکے دیکھ لیا، اب ان کے پاس وکٹم کارڈ کے علاوہ کچھ نہیں بچا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ کسی کو کہاں رکھنا ہے کون سی دوا دینی ہے کیا علاج کرنا ہے اس کا فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے، یہ فیصلہ نہ مریض خود کر سکتا ہے، نہ وکیل کرسکتا ہے اور نہ ان کی جماعت یہ فیصلہ کر سکتی ہے۔   
بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کے معائنہ سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

میڈیکل رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معائنہ کرنے کیلئے 2 رکنی میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، ڈاکٹر ندیم قریشی اور محمد عارف خان نے ان کی آنکھوں کا چیک اپ کیا۔   

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ 40 سال کے بعد اتنی اچھی نظر کسی کی نہیں ہوتی جتنی بانی پی ٹی آئی کی ہے، اللّٰہ تعالیٰ بانی پی ٹی آئی کو صحت دے، ان کی آنکھ پہلے سے بہتر ہے، وہ صحت مند ہیں، پی ٹی آئی والوں کو اچھا نہیں لگے گا کہ بانی پی ٹی آئی کی رپورٹ اچھی کیوں آئی؟، اب اس معاملے میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور سینئر ڈاکٹرز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موٹر وے کیوں بند ہے خیبر پختونخوا حکومت سے پوچھیں،  ان سے پوچھیں کہ اپنے لوگوں کو کیوں تکلیف دے رہے ہیں، نواز شریف تو احتجاج کیلئے سڑک پر نکلے تھے، نواز شریف نے اے سی کمرے اور اس بلڈنگ کے اندر پناہ لیکر اپنی تحریک کا آغاز نہیں کیا تھا، یہ اے سی کمروں میں بہترین عمارت میں صوفوں والے کمروں میں بیٹھے ہیں، یہ مزے سے یہاں بیٹھ کر پراٹھے کھا رہے ہیں، اگر اس سے یہ انقلاب لانا چاہتے ہیں تو ہم مزید پراٹھے بھیجنے کو تیار ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:36 GMT+5 , Processed in 0.047205 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list