Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 914|Reply: 0

ویلنٹائن ڈے پر گدھوں کی شادی کا انوکھا واقعہ، ویڈیو وائرل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 2026-2-17 14:42:55 | Show all posts |Read mode
  
فوٹو — اسکرین گریب

بھارت کے شہر بنگلورو میں گدھوں کی شادی کروانے کے لیے منعقد کی گئی ایک غیر معمولی شادی کی تقریب نے میڈیا کی خصوصی توجہ حاصل کر لی۔

منتظمین نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اس تقریب کا انعقاد یہ پیغام دینے کے لیے کیا کہ جانوروں سے محبت بھی انسانوں سے محبت جتنی ہی اہم ہے۔

اس تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گدھوں کو باقاعدہ سجایا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔








صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ان گدھوں کو پھل بھی پیش کیے گئے اور تقریب کی نوعیت کے حساب سے گانے بھی بجائے گئے۔

مقامی لیڈر واٹال ناگراج نے رسمی طور پر گدھوں کے گلے میں مالا ڈالی اور گدھوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔   
برطانیہ: 1 شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، 20 ہزار گھروں کی بجلی منقطع

مذکورہ شخص چند گھنٹوں کے بعد خود نیچے اتر آیا، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔   

اس موقع پر مقامی رہائشی نارائنا سوامی نے کہا کہ صرف انسان سے محبت ہی محبت کی واحد اور حقیقی شکل نہیں ہے بلکہ جانور بھی محبت کر سکتے ہیں اور آج ہم لوگوں کو یہی دکھانا چاہتے ہیں، اسی لیے آج دو گدھوں کی شادی ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے اور اس دن کی مناسبت سے لوگ اپنے پیاروں سے اپنے اپنے انداز میں محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:46 GMT+5 , Processed in 0.048639 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list