Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 600|Reply: 0

منفرد اور چیلنجنگ کردار کا منتظر تھا مگر پیشکش ہی نہیں ہوئی: وقار حسین

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-17 16:40:43 | Show all posts |Read mode
  وقار حسین— فائل فوٹو

پاکستانی میڈیا انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار و سلیبریٹی میک اپ آرٹسٹ وقار حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’قدوسی صاحب کی بیوہ‘ کے بعد مجھے نئے اور مختلف کرداروں کی پیشکش ہی نہیں کی گئی۔

حال ہی میں وقار حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے انڈسٹری میں پائے جانے والے متعصب رویے اور اندرونی معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل قدوسی صاحب کی بیوہ کے بعد انڈسٹری میں یہ تاثر قائم ہو گیا تھا کہ میں کسی مختلف نوعیت کا کردار ادا نہیں کر سکتا، حالانکہ میں کسی منفرد اور چیلنجنگ کردار کا منتظر تھا۔   
اقراء عزیز کی بیٹے اور میک اپ آرٹسٹ وقار حسین کے ہمراہ نئی تصویریں

پاکستان کی معروف اداکارہ اقراء عزیز کی معروف میک اپ آرٹسٹ و اداکار وقار حسین اور بیٹے کبیر حسین کے ساتھ نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔   

وقار حسین نے کہا کہ موجودہ دور میں میک اَپ آرٹسٹس کو پروڈیوسرز اور بعض ستاروں کی جانب سے ہتک آمیز رویّے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ کئی بڑے اداکار اپنے ذاتی میک اَپ آرٹسٹس کو سیٹ پر ساتھ لاتے ہیں، جس کے باعث سینئر فنکاروں کو ملنے والی پیشکشیں بعض اوقات غیر منطقی محسوس ہوتی ہیں، بعض اوقات مجھے یہ کہہ کر بلایا جاتا ہے کہ میں پوری ٹیم کا میک اَپ کروں، جبکہ مرکزی اداکار یا اداکارہ اپنا ذاتی آرٹسٹ ساتھ لائیں گے۔

اس موقع پر پروگرام کی میزبان نے بھی تصدیق کی کہ انہوں نے خود دیکھا ہے کہ ایک معروف اداکارہ اکثر اپنا میک اَپ خود کرتی ہیں، مگر کریڈٹ ان کے پسندیدہ آرٹسٹ کو دیا جاتا ہے۔

وقار حسین کے ان بیانات نے شوبز انڈسٹری میں پیشہ ورانہ رویّوں اور پسِ پردہ معاملات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

واضح رہے کہ وقار حسین کا شمار پاکستان کی بیوٹی انڈسٹری کے نمایاں ترین میک اپ آرٹسٹس میں ہوتا ہے، وہ ایک باصلاحیت اداکار بھی ہیں اور ڈرامہ سیریل قدوسی صاحب کی بیوہ میں عبد الودود کے کردار نے انہیں غیر معمولی شہرت دلائی تھی، تاہم اس کے بعد وہ ڈراموں میں کم ہی دکھائی دیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:29 GMT+5 , Processed in 0.045458 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list