Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 830|Reply: 0

پہلے بھی کہا ہے ہم بانی کی صحت پر سیاست نہیں کر رہے: بیرسٹر گوہر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-17 21:13:01 | Show all posts |Read mode
  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہا ہے ہم بانی کی صحت پر سیاست نہیں کر رہے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں، سلمان اکرم راجہ اور بانئ پی ٹی آئی کی بہنیں اڈیالہ جیل پہنچے ہوئے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ تھا فیملی یا ذاتی معالج کو رسائی دی جائے، ہمارا دوسرا مطالبہ تھا بانی کو اسپتال شفٹ کیا جائے۔ طبی معائنے میں بھی اس لیے شریک نہیں ہوئے، چاہتے تھے بانی کو اسپتال منتقل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ درخواست کرتا ہوں میری ملاقات کا بندوبست کیا جائے تاکہ میں بانی سے ملوں، ملاقاتوں پر پابندی لگا کر اس مسئلے کو پیچیدہ کر دیا گیا، میری، سلمان اکرم راجہ اور فیملی کی ملاقات کروائیں۔   
علیمہ خان بانی کی بیماری کیش کرانا چاہتی ہیں: محسن نقوی

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے پارٹی کے لوگوں کو کہا کہ یہ ہم مان گئے تو ہمارا ایشو ڈاؤن ہو جائے گا۔   

واضح رہے کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی کی آنکھ سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا، اس معاملے میں بھرپور قسم کی سیاست کھیلی گئی ہے، علیمہ خان بانی کی بیماری کیش کرانا چاہتی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کے خط لکھنے سے پہلے ہی پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں تھے، علاج کے معاملے میں کوئی بھی قیدی ہو آئین و قانون کے تحت اسے سہولت فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی چیئرمین کو کہا کہ آپ خود ڈاکٹرز کی موجودگی کا جائزہ لے لیں، ہم ایک گھنٹے تک گوہر صاحب کا انتظار کرتے رہے، گوہر صاحب نے کہا کہ پارٹی قیادت سے مشاورت ہوئی وہ نہیں آسکیں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:29 GMT+5 , Processed in 0.048658 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list