Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 883|Reply: 0

آٹھ اسلامی ملکوں کی مغربی کنارے کی زمینوں کو ریاستی اراضی قرار دینے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-17 22:31:17 | Show all posts |Read mode
  

سعودی وزارتِ خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کی زمینوں کو ریاستی اراضی قرار دینے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں 8 اسلامی ممالک کی نے اسرائیلی فیصلے کی سخت مذمت کی۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا 1967 کے بعد پہلی بار مقبوضہ مغربی کنارے کی اراضی کی رجسٹریشن اور ملکیت تصفیے کی منظوری غیر قانونی اقدام ہے۔  

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے1967 کے بعد پہلی بار مقبوضہ مغربی کنارے کی اراضی کی رجسٹریشن اور ملکیت تصفیے کی منظوری غیر قانونی اقدام ہے، سعودی عرب، اردن، یو اے ای، قطر، انڈونیشیا، پاکستان، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے  اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی ہے۔  

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فیصلہ غیرقانونی بستیوں کی توسیع، زمینوں پر قبضے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کنٹرول مضبوط کرنے کی سنگین کوشش ہے۔  

مشترکہ بیان کے مطابق اسرائیلی فیصلہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، اسرائیلی اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔  

مشترکہ بیان کے مطابق  اسرائیلی اقدام دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ ہے، مشترکہ بیان میں اسرائیلی فیصلے کو خطے میں منصفانہ اور امن کے امکانات کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا گیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:30 GMT+5 , Processed in 0.050963 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list