Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 93|Reply: 0

ڈپٹی کمشنرز کو اسکولوں کے اطراف ویپس اور منشیات کی فروخت پر کارروائی کا حکم

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-17 23:49:09 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

حکومتِ سندھ کے محکمۂ اسکول ایجوکیشن و خواندگی نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ اسکولوں کے اطراف قائم دکانوں اور کیفیز میں ویپس (الیکٹرک سگریٹس) اور دیگر ممنوعہ منشیات کی فروخت کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔

محکمے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معائنہ و نگرانی کمیٹیوں نے مختلف نجی اسکولوں کے دوروں کے دوران یہ مشاہدہ کیا کہ اسکولوں کے قریب واقع بعض دکانیں اور کیفیز کم عمر طلبہ کو ویپ مصنوعات اور دیگر ممنوعہ منشیات فروخت کر رہے ہیں، جو قانوناً ممنوع ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں میں قائم اسکریننگ کمیٹیاں معمول کے مطابق طلبہ کے بیگز اور ذاتی سامان کی جانچ کرتی ہیں، جن کے دوران بعض طلبہ کے قبضے سے ویپ ڈیوائسز برآمد ہوئیں۔ طلبہ نے انکشاف کیا کہ یہ مصنوعات انہوں نے اسکولوں کے قریب واقع دکانوں اور کیفیز سے خریدی تھیں۔

نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خاص طور پر جماعت نہم تا بارہویں کے طلبہ اسکول کے بعد قریبی کیفیز میں جمع ہوتے ہیں جہاں مختلف اقسام کی منشیات باآسانی دستیاب ہیں۔ چونکہ یہ کیفیز اسکول کی حدود سے باہر واقع ہیں، اس لیے اسکول انتظامیہ طلبہ کو وہاں جانے سے روکنے میں بے بس نظر آتی ہے۔

نوٹیفکیشن میں ڈپٹی کمشنرز سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کیفیز اور دکانوں کی باقاعدہ نگرانی اور معائنہ کا بندوبست کریں تاکہ اسکول جانے والے بچوں کو منشیات کی فروخت روکی جا سکے، جبکہ ضرورت پڑنے پر ایسے کیفیز کو تعلیمی اداروں کے اطراف سے منتقل بھی کیا جائے
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:29 GMT+5 , Processed in 0.044442 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list