خیبر پختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں یارک انٹرچینج کے قریب دہشت گردوں نے کسٹم آفس اور پولیس پر حملہ کر دیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق حملے میں کسٹم اہلکار اسرار خان اور پولیس اہلکار محمد بلال شہید ہو گئے، جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوئے۔
ڈی آئی خان میں فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں پولیس پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی اور جام شہادت نوش کرنے والے 4 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے مسافر بسوں پر بھی فائرنگ کی، کسٹم کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے، علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔