Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 967|Reply: 0

رمضان المبارک کی آمد، شاہ چارلس سوم کا پیغام جاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205946
Post time 2026-2-18 16:43:06 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی برطانوی شاہ چارلس سوم نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اس بابرکت مہینے کی مبارکباد پیش کر دی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز (17 فروری کو) شاہی خاندان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے خصوصی پیغام جاری کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان مبارک کہا گیا۔

شاہی محل کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ شاہی خاندان برطانیہ، دولتِ مشترکہ اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو بابرکت اور پُرامن رمضان کی نیک خواہشات پیش کرتا ہے۔

برطانیہ اور خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز بدھ 18 فروری (آج) سے ہو گیا ہے اور اس مقدس مہینے کا اختتام عیدالفطر کی خوشیوں کے ساتھ ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین، عراق، یمن، لبنان، فلسطین اور افغانستان میں رمضان کا چاند نظر آیا جس کے بعد ان ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔   
میئر لندن صادق خان نے رمضان لائٹس کے افتتاح کی ویڈیو شیئر کر دی

اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے سینٹرل لندن میں مسلسل تیسرے سال رمضان لائٹس کا اہتمام کیا گیا ہے، جس کا افتتاح میئر لندن صادق خان نے کیا۔   

ترکیہ، سویڈن، آسٹریلیا، مصر، عمان، ملائیشیا، سنگاپور، برونائی، انڈونیشیا، فلپائن، آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، فرانس اور جاپان میں پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا۔

بیلجیئم اور برطانیہ میں کمیونٹی تقسیم دکھائی دی، بعض نے آج اور دیگر نے جمعرات سے آغازِ رمضان کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہو گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 16:10 GMT+5 , Processed in 0.049414 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list