Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 622|Reply: 0

سابق پاکستانی کرکٹ لیجنڈز کی حکام سے بانیٔ پی ٹی آئی کا بر وقت علاج کروانے کی اپیل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-18 18:02:35 | Show all posts |Read mode
  
فوٹو کولاج — سوشل میڈیا

پاکستان کے سابق کرکٹ لیجنڈز نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جیل میں قید بانیٔ پی ٹی آئی کا مناسب علاج کروایا جائے۔

سوئنٹ کے سلطان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو صحت کے مسائل سے گزرتے ہوئے سن کر بہت دکھ ہو رہا ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ مجھے پوری امید ہے کہ حکام اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ انہیں بہترین طبی سہولتیں ملیں۔   فوٹو— اسکرین شاٹ

وقار یونس نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں حکومت سے بانیٔ پی ٹی آئی کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہمارے قومی ہیرو جس نے کھیل کے میدان میں ہمیں سب سے بڑا اعزاز بخشا، ان کے بنائے ہوئے کینسر اسپتال نے میری اپنی والدہ سمیت بہت سے لوگوں کی مدد کی، آج خود صحت کی مسائل کا شکار ہیں اور انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔   
فوٹو— اسکرین شاٹ

وقار یونس نے مزید لکھا ہے کہ میں متعلقہ حکام سے عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ ان کا بروقت اور مناسب علاج کروایا جائے تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔

شعیب اختر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مجھے بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھوں کی بینائی کھونے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔    

شعیب اختر نے مزید لکھا ہے کہ مجھے امید ہے کہ ان کا بہترین علاج ہو گا اور میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور سابق کرکٹر رمیز راجہ نے بانی پی ٹی آئی کو ایک آنکھ کی تکلیف مبتلا اور بینائی کھوتے دیکھنے کو ’جذباتی لمحہ‘ قرار دیا ہے۔   
فوٹو— اسکرین شاٹ

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں امید ظاہر کی ہے کہ ان کی تکالیف کم ہو جائیں گی۔

علاوہ ازیں شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صحت ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور بانیٔ پی ٹی آئی کو بھی یہ حق ملنا چاہیے کہ وہ اور ان کا خاندان جہاں سے چاہے علاج کروا سکے۔   
کرکٹ کے سابق کپتانوں نے بانی پی ٹی آئی کیلئے حکومت پاکستان سے اپیل کردی

دنیائے کرکٹ کے 14 سابق کپتان نے بانی پی ٹی آئی کے لیے انسانی بنیادوں پر حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے۔   

دنیائے کرکٹ کے سابق کپتان نے بھی عمران خان کے لیے انسانی بنیادوں پر حکومتِ پاکستان سے اپیل کی ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے متعلق اپیل کرنے والے کپتانوں کی فہرست میں سرکلائیو لائیڈ، گریگ چیپل، ائین چیپل، ایلن بارڈر، مائیکل بریئرلے اور مائیکل ایتھرٹن شامل ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:30 GMT+5 , Processed in 0.059003 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list