|
|
—فائل فوٹو
محکمۂ اسکول ایجوکیشن سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے اسکولوں کے اوقات کار صبح 8 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کو سنگل شفٹ والے اسکولوں کے اوقات کار صبح 8 سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔ محکمۂ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں صبح کی شفٹ ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 تک ہوگی اور جمعے کو صبح کی شفٹ 7:30 سے 10:30 بجے تک ہوگی۔
محکمۂ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں دوپہر کی شفٹ 11:45 سے 2:45 تک ہوگی جبکہ جمعے کو دوپہر کی شفٹ 11:45 سے 1:15 تک ہوگی۔ |
|