راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں مسلسل غیرحاضری پر بانئ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے پولیس کو وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔
بشریٰ بی بی کی بھابھی اور بیٹی نے بتایا بانی کی آنکھ ٹھیک نہیں ہے، علیمہ خان
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بھابھی اور بیٹی نے آج ملاقات کی اور بتایا کہ بانی کی آنکھ ٹھیک نہیں ہے۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے میں 2 گواہان پر جرح ہونا باقی ہے، مقدمے میں 16 گواہان پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ ملزمہ مسلسل ٹرائل میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔