Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 118|Reply: 0

پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرنا ہم ختم کرنے جا رہے ہیں: علامہ ناصر عباس

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205904
Post time 2026-2-18 18:40:01 | Show all posts |Read mode
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرنا ہم ختم کرنے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی نے بانی کی صحت کو لے کر احتجاج کیا، ہم صحت کے معاملے کو عدالت لے کر گئے، ہمارا مطالبہ یہی تھا کہ ذاتی معالجین کو ملایا جائے۔

راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ہم نے دیکھا کہ پارلیمنٹ کو جیل خانہ بنا دیا گیا تھا، ہم پارلیمنٹ سے باہر جا رہے تھے کہ راستے بند کر دیے گئے۔   
بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ ضائع ہو سکتی ہے، آپ انہیں انکی مرضی کے ڈاکٹر سے چیک کروائیں: راجہ ناصر عباس

سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے حقوق ہیں، بطور شہری بھی اور بطور قیدی کے بھی۔   

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ احتجاج میں ہم پر بہت سی بندشیں لگا دی گئیں، بانی کی آنکھ سے متعلق خبر آئی تو محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم بھوک ہڑتال کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اسی لیے احتجاج کیا کہ ذاتی معالجین کو بانی تک رسائی دی جائے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بہنوں کے جذبات درست ہیں اور ان کو ملاقات کی اجازت دی جائے، بانی کی آنکھوں کی بہتری کی ہمیں اُمید ہے، انہیں شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:33 GMT+5 , Processed in 0.045763 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list