وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے بانیٔ پی ٹی آئی کی طرف سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ بانیٔ پی ٹی آئی رہائی فورس کا اعلان کرتا ہوں۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اس فورس کی رجسٹریشن کریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی رہائی فورس پُرامن جدوجہد کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ عید کے فوراً بعد پشاور میں ہم فورس کے ممبران سے حلف لیں گے، اس فورس کا چین آف کمانڈ ہوگا، بانیٔ پی ٹی آئی جس کو ذمہ داری دیں گے اس کو اس فورس کی کمانڈ دیں گے۔
عمران کا علاج، علیمہ رکاوٹ بنیں، صحت پر سیاست کی، کہا حکومت کی بات مان لی تو معاملہ ختم ہوجائے گا، سیاسی لوگ علاج سے مطمئن ہیں، وزیر داخلہ