Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 394|Reply: 0

لائٹ بند نہ ہوتی یا ایمرجنسی لائٹس ہوتیں تو سانحۂ گل پلازا میں اتنا نقصان نہ ہوتا: چیف فائر آفیسر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205904
Post time 2026-2-18 21:16:09 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

کراچی میں سانحۂ گل پلازا پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں ہوا۔

ڈی جی ریسکیو 1122 واجد صبغت اللّٰہ نے بتایا کہ رات 10بج کر 35 منٹ پر گل پلازا میں آگ کی اطلاع ملی، 10 بج کر 52 منٹ پر فائر بریگیڈ پہنچ گئی تھی۔

کمیشن نے پوچھا کہ کیا آپ بجلی منقطع کرنے کے فیصلے میں شریک تھے؟

ڈی جی ریسکیو نے کہا کہ بجلی منقطع کرنے کے فیصلے میں شامل نہیں تھا، جس وقت پہنچے گراؤنڈ پر آگ لگی ہوئی تھی، گراؤنڈ سے اندر جانے کا راستہ نہیں تھا۔

کمیشن کے سربراہ نے سوال کیا کہ متاثرین نے بتایا ہے کہ آگ نیچے تھی ونڈو گرل توڑی جاتی تو لوگوں کو بچایا جا سکتا تھا؟    
سانحہ گل پلازہ، جاں بحق افراد کے لواحقین کے جوڈیشل کمیشن میں بیانات ریکارڈ

کراچیسانحہ گل پلازہ ،جاں بحق افراد کے لواحقین کے...   

ڈی جی ریسکیو نے کہا کہ گراؤنڈ فلور سے میزنائن اور فرسٹ فلور والے سمجھ رہے تھے آگ بجھ جائے گی تو نکل جائیں گے، دکان دار سامان نکال رہے تھے، گل پلازا کے اندر قدرتی روشنی کا کوئی بندوبست نہیں تھا، دھواں اتنا تھا کہ موبائل فون کی ٹارچ سے کچھ بھی نظر نہیں آ رہا تھا، تنگ راستے کی وجہ سے لوگ پھنس گئے تھے۔

سانحۂ گل پلازا پر سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی کمیشن کی کارروائی میں چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ گل پلازا کی لائٹ بند نہ ہوتی یا پلازا میں ایمرجنسی لائٹس ہوتیں تو اتنا نقصان نہ ہوتا، اگر اعلان ہوتا چوکیدار دروازے کھول دیتے، تو بہت سے لوگ بچ سکتے تھے، پہلی اور دوسری منزل کی سیڑھیاں بند تھیں، ساڑھے 11 بجے پراپر آگ بجھانے کا کام شروع ہوا، ساڑھے 12 بجے واٹر کارپوریشن کا ٹینکر پہنچا، ٹریفک جام کی وجہ سے گاڑیوں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

جسٹس آغا فیصل نے پوچھا کہ آگ لگنے کی وجوہات کیا تھیں؟ چیف فائر افسر نے بتایا کہ ہمیں علم نہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:33 GMT+5 , Processed in 0.046195 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list