Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 941|Reply: 0

ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان کی فتح کے ساتھ سپر 8 کی لائن اپ مکمل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-19 01:49:25 | Show all posts |Read mode
  تصویر، آئی سی سی

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی ایونٹ کے سپر 8 مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی اور 12 ٹیموں کا سفر ختم ہوگیا۔

بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ کے اگلے مرحلے سپر ایٹ کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔   
ہم نے آج کے میچ کو بھی آسان نہیں لیا تھا، شاداب خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم نے آج کے میچ کو بھی آسان نہیں لیا تھا۔   

ایونٹ میں 20 ٹیموں نے حصہ لیا، گروپ مرحلے سے 8 ٹیموں نے سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے جبکہ 12 ٹیموں نے واپسی کا رخت سفر باندھنا شروع کر دیا ہے۔

میگا کرکٹ ایونٹ میں گروپ اسٹیج کا آخری میچ 20 فروری کو آسٹریلیا اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس طرح پاکستانی ٹیم سپر ایٹ میں پہنچنے والی آخری ٹیم تھی جبکہ بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، انگلینڈ اور زمبابوے پہلے ہی اپنی جگہ پکی کرچکے تھے۔   
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کی رنز کے اعتبار سے بڑی فتح

ٹی 20 ورلڈ کپ کے مقابلوں میں پاکستان نے رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح حاصل کرلی۔   

سپر ایٹ مرحلے کے میچز کا آغاز 21 فروری سے شروع ہوگا، جس کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا اور آخری مقابلہ یکم مارچ کو بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کا دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ اور 28 فروری کو سری لنکا سے ہوگا۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ کو جبکہ فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا، پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں بڑا میچ کولمبو میں ہوگا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:29 GMT+5 , Processed in 0.050925 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list