Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 941|Reply: 0

ہاکی ٹیم کیلئے غیر معیاری رہائش معاملہ: قصور وار کون؟ رانا ثناء نے بتادیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-19 04:25:00 | Show all posts |Read mode
آسٹریلیا میں پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو دی جانے والی غیر معیاری رہائش کے معاملے پر وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے قصور واروں سے متعلق بتا دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کو 1 کروڑ 10 لاکھ یا 1 کروڑ 15لاکھ روپے دیے گئے تھے، اس سلسلے میں انکوائری کی گئی تو ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی اور فیڈریشن قصور وار قرار پائی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کو فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرانے کےلیے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو 1 کروڑ سے زائد رقم دی تھی۔   
آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کو غیر معیاری رہائش دینے کی تحقیقات

آسٹریلیا میںپروہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو دی جانے والی غیرمعیاری رہائش کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔   

پی ایس بی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پرو لیگ کے دوران قومی ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا میں رہائش کے لیے فائیو اسٹار ہوٹل کی بکنگ کے لیے پی ایچ ایف کو 1 کروڑ 5 لاکھ 74 ہزار 772 روپے کا چیک دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کے آسٹریلیا پہنچنے کے بعد ایک تصویر بھی سامنے آئی، جس میں کھلاڑی سڑک کنارے بے بس بیٹھے ہیں، طویل انتظار کے بعد کھلاڑیوں کو گیسٹ ہاؤس میں رہائش دلائی گئی۔

ذرائع کے مطابق سڈنی میں بھی کھلاڑیوں کو ایک رات گیسٹ ہاؤس میں رکنا پڑا، سڈنی کے بعد ٹیم ہوبارٹ پہنچی تو وہاں بھی فائیو اسٹار ہوٹل میں تو نہیں لیکن نسبتاً اچھی رہائش دی گئی، جس پر کپتان عماد بٹ کا بیان سامنے آیا۔

دوسری جانب پی ایچ ایف کے سیکریٹری رانا مجاہد نے جیو نیوز کو بتایا کہ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی، فیڈریشن کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں، جو کسی بھی طرح پاکستان ہاکی کے مفاد میں نہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:29 GMT+5 , Processed in 0.051338 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list