Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 866|Reply: 0

برطانیہ میں دو مختلف دنوں میں رمضان المبارک کا آغاز

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-19 12:13:29 | Show all posts |Read mode
  

برطانیہ میں اس سال بھی دو مختلف دنوں میں رمضان کا آغاز ہوا ہے، کلینڈر کی تقلید کرنے والوں نے بدھ سے رمضان کا آغاز کردیا جبکہ رویت کے تحت شروع کرنے والے جمعرات سے رمضان کا آغاز کریں گے۔

مرکزی جماعت اہلسنت یوکے و اوورسیز ٹرسٹ نے جمعرات سے آغاز رمضان کا اعلان کیا، جماعت اہلسنت کے رہنما قاضی عبدالعزیز چشتی کا کہنا تھا کہ منگل کو تو کسی صورت بھی رویت ممکن نہیں تھی اور اہلسنت کے کلینڈر کے مطابق تو آج 28 تاریخ ہے۔

موجودہ صورت حال میں خدشہ یہ پیدا ہوگیا ہے کہ عیدیں بھی دو مختلف دنوں میں منائی جائیں گی، بدھ سے رمضان شروع کرنے والی مساجد میں منگل کی شب سے نماز تراویح کا آغاز ہوگیا۔

برطانیہ میں بیشتر سپر مارکیٹس نے مسلم کمیونٹی کیلئے رمضان سے قبل سحر و افطار کی اشیا میں خصوصی رعایتوں کا اعلان بھی کیا ہے۔

دو مختلف دنوں میں رمضان شروع کرنے پر کمیونٹی نے خفگی کا اظہار بھی کیا ہے چند افراد کا کہنا تھا کہ دنیا چاند پر پہنچ گئی ہم آج تک چاند کا مسئلہ ہی حل نہ کرسکے، نئی نسل رویت ہلال کا مسئلہ سمجھنے سے قاصر ہے ان کا کہنا ہے کہ اس جدید دور میں بھی چاند کی پیدائش پر جھگڑا ناقابل فہم ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:28 GMT+5 , Processed in 0.046077 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list