Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 232|Reply: 0

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے مسجدِ اقصیٰ کے امام شیخ محمد العباسی کو گرفتار کر لیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-19 14:48:52 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے رمضان سے قبل مسجدِ اقصیٰ کے امام شیخ محمد العباسی کو گرفتار گرفتار کر لیا۔

فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شیخ محمد العباسی کو بغیر کوئی وجہ بتائے مسجد اقصیٰ کے احاطے سے حراست میں لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب اسرائیلی حکام کے مسجد اقصیٰ کے خلاف اقدامات بڑھ رہے ہیں اور نمازیوں کے مسجد میں داخلے پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔   
مسجد اقصیٰ ہماری ریڈ لائن ہے: حماس

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ ہماری ریڈ لائن ہے۔    

رپورٹ کے مطابق گرفتاری سے چند گھنٹے پہلے اسرائیلی حکام نے شیخ محمد العباسی کو ایک ہفتے کے لیے مسجد کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

اس حوالے سے شیخ محمد العباسی کا کہنا تھا کہ مجھے پابندی کی وجہ سے آگاہ نہیں کیا گیا، یہ اقدام انتہائی تکلیف دہ ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب میں ایک سنگین کار حادثے کا شکار ہونے کے ایک سال بعد صحت یاب ہو کر اپنے فرائض دوبارہ انجام دینا چاہتا ہوں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ پابندیاں ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں جب ماہ رمضان میں عبادات کے لیے تیاریاں تیز ہو جاتی ہیں اور لاکھوں فلسطینی اسلام کے تیسرے مقدس ترین مقام پر جمع ہوتے ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے شیخ محمد العباسی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو مسجد کے معاملات میں صریح مداخلت اور آئمہ پر حملہ قرار دیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:28 GMT+5 , Processed in 0.044667 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list