پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے ایران میں موجود اپنے شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولینڈ کے وزیراعظم نے ایران میں موجود اپنے شہریووں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چند گھنٹوں بعد ایران سے پولش شہریوں کے انخلاء کا کوئی امکان باقی نہیں رہے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ انتباہ سفارتی یا سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے تاکہ پولینڈ کے شہری بروقت اپنی حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔
ایران پر کسی بھی نئے امریکی حملے کے سنگین نتائج ہونگے: روسی وزیرِ خارجہ
روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ ایران پر کسی بھی نئے امریکی حملے کے سنگین نتائج ہوں گے۔
اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج اس ہفتے کے آخر تک ایران پر حملے کے لیے تیار ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا۔
دوسری جانب روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے ایران پر کسی بھی نئے امریکی حملے کے سنگین نتائج سے خبر دار کیا ہے۔