آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں افریقی ٹیم زمبابوے بھارت، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ ٹیم کی طرح بن گئی۔ بغیر ہار کا مزہ چھکے سپر ایٹ میں پہنچ گئی۔
کولمبو میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو بھی زیر کرلیا اور میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 179 رنز کا ہدف زمبابوے نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ برائن بینیٹ نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگر کھیلی جبکہ کپتان سکندر رضا نے 45، مارومانی نے 34 رنز بنائے۔
ٹی20 ورلڈکپ: آئرلینڈ کیخلاف میچ بارش کے باعث منسوخ، زمبابوے سپر ایٹ میں پہنچ گیا
کینڈی میں جاری بارش کے باعث زمبابوے اور آئرلینڈ کا میچ نہ ہو سکا تو زمبابوے سپر ایٹ میں پہنچ جائے گا۔
اس سے قبل سری لنکا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 178رنز اسکور کیے تھے، آسٹریلیا کے خلاف میچ کے سنچورین پاتھم نسانکا نے 66 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پاون رتنانائیکے نے 44 رنز بنائے۔
زمبابوے کی ٹیم نے اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ کیا۔
زمبابوے نے چار میں سے تین میچز جیتے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ اس نے سری لنکا کے علاوہ آسٹریلیا اور عمان کو بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔