امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیگو گارشیا کے جزائر کا کنٹرول کسی اور کے حوالے نہ کیا جائے۔
امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم کے سو سال کی لیز کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے معاہدے ملکوں پر لاگو نہیں ہوتے۔
برطانیہ کا ایران کیخلاف اپنے فوجی اڈے امریکا کو دینے سے انکار
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف میں شائع مضمون کے مطابق برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے امریکا کو اپنے فضائی اڈوں کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
اپنے سوشل میڈیا ایپ پر انکا کہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان مشترکہ فوجی کارروائیوں کے لیے ضروری سمجھے جانے والے جزیرے ڈیاگو گارشیا کا کنٹرول کسی کے حوالے نہ کریں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کیا گیا تو یہ ایک اتحادی کے چہرے پر داغ کے مترادف ہوگا۔