Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 542|Reply: 0

فلسطین ’برائے فروخت‘ نہیں ہے، وزارت خارجہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205973
Post time 2026-2-20 07:42:49 | Show all posts |Read mode
  فلسطینی وزیر خارجہ ورسن آغا بیکیان شاہین- تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

فلسطین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ’برائے فروخت نہیں‘ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں فلسطینی وزارت خارجہ نے لکھا کہ ’فلسطینی لوگ اپنی سرزمین پر موجود ہیں اور نسل پرست آبادکار حملہ آوروں کو ہمارا ملک چھوڑنا ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا ایک ایسی بدمعاش ریاست کو مسترد کرے جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے اور روزانہ نسل پرستانہ اقدامات کررہی ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا کہ دنیا کو یکجا ہوکر دہشت گرد آبادکاروں کا مقابلہ کرنا ہوگا جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ فلسطین کی حقیقت کو مٹا سکتے ہیں اور اپنے توسیع پسندانہ منصوبے فلسطینی عوام پر مسلط کرسکتے ہیں۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطین ‘فروخت کے لیے نہیں‘ ہے، اسرائیل اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 17:56 GMT+5 , Processed in 0.045366 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list