Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 132|Reply: 0

اسلام آباد سمیت 5 اضلاع میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف آپریشن

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205856
Post time 2026-2-20 14:52:31 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت 5 اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور انٹیلیجنس اداروں کے 2 ہزار سے زائد اہلکاروں نے 5 اضلاع اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں آپریشن میں حصہ لیا۔

مساجد کی سیکیورٹی کے ساتھ سرچ مہم جاری ہے اس کے ساتھ رمضان کے دوران 449 عبادت گاہوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں سخت نگرانی جاری ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی نشاندہی، دستاویزاتی جانچ اور مرحلہ وار قانونی کارروائی جاری رہے گی جبکہ قانون کے مطابق قیام رکھنے والوں کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی تاکہ غیر رجسٹرڈ افغان شہری دستاویزات درست کریں یا قانونی کارروائی کا سامنا کریں۔   
افغانیوں کو دکان و گھر کرائے پر دینے والے مالکان پر 79 مقدمات درج

راولپنڈی ریجن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔   

جہلم کے علاقے دینہ میں رات گئے مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 25 گھروں کی تلاشی، 62 افراد کی چیکنگ کی گئی اور پروفائلنگ، غیر قانونی افغان شہریوں کےخلاف سخت ویری فکیشن کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےعلاقے ترنول میں 175 اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن میں حصہ لیا جس میں درجنوں مقامات کی چھان بین کی گئی۔

راولپنڈی میں ڈھوک کشمیریاں اور اطراف میں 110 اہلکار نے آپریشن کیا جس میں سرچ اور رہائشی تفصیلات کی جانچ کی گئی۔

اٹک کے 5 مقامات پر 747 اہلکاروں نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا جس میں غیر قانونی افغان شہریوں کی اسکریننگ کی گئی۔

چکوال میں47 گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کی تلاشی لی گئی جس میں، 98 افراد کی دستاویزات چیک اور 14 مشتبہ افراد کی جانچ کی گئی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 12:46 GMT+5 , Processed in 0.047737 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list