Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 310|Reply: 0

ماہرہ خان کا ہمایوں سعید کو منفی کردار نبھانے کا مشورہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205856
Post time 2026-2-20 20:04:49 | Show all posts |Read mode
  
— اسکرین گریب

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ساتھی فنکار ہمایوں سعید کو ولن یا ایکشن سے بھرپور کردار نبھانے کا مشورہ دے دیا۔

ان دنوں اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ اپنی نئی آنے والے فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں دونوں فنکاروں نے جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی۔

جیو نیوز کے مزاحیہ پروگرام میں میزبان تابش ہاشمی نے دونوں اداکاروں کے ساتھ مختلف گیمز کھیلے اور سوالات بھی کیے۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ اگر ہمایوں سعید کو ایک مشورہ دینا ہو تو کیا دیں گی؟

سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمایوں کو اب منفی کردار ادا کرنے چاہئیں۔ میں واقعی انہیں کسی ولن کے روپ میں یا نوری نتھ جیسے کسی ایکشن سے بھرپور کردار میں دیکھنا چاہوں گی، جہاں وہ اپنا ایک بالکل مختلف انداز پیش کر سکیں۔  

اداکارہ نے ہمایوں سعید کے حوالے سے کہا کہ وہ ایکشن سے بھرپور کردار ادا کرنا پسند کرتے ہیں، انہیں ایکشن ہیرو بننے کا بھی شوق ہے۔

اس موقع پر فہد مصطفیٰ نے بھی کہا کہ مجھے بھی ایکشن سے بھرپور کردار نبھانا پسند ہے، تاہم پاکستان میں فلموں میں ایسے مناظر کی مؤثر عکس بندی کے لیے درکار سہولتوں کی کمی ہے۔  

انہوں نے مزید بتایا کہ فلم آگ لگے بستی میں کے ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران میری انگلی میں فریکچر بھی ہوا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 12:45 GMT+5 , Processed in 0.046334 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list