Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 740|Reply: 0

دو سال میں ہونے والے پاکستان ہاکی ٹیم کے دوروں کی تحقیقات کی جائے، شہلا رضا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205838
Post time 2026-2-20 22:00:50 | Show all posts |Read mode
  شہلا رضا : فائل فوٹو  

ممبر اسٹینڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ شہلا رضا کا کہنا ہے کہ دو سال میں پاکستان ہاکی ٹیم کے جو دورے ہوئے ان کی تحقیقات کی جائے۔

کراچی میں اولمپیئن سمیع اللّٰہ، حنیف خان، کلیم اللّٰہ، وسیم فیروز، ناصر علی، ایاز محمود اور دیگر اولمپینز  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ کہ ہاکی کی بے انتظامی کا نوٹس لیا، دو سال سے آواز اٹھا رہے تھے کہ فیڈریشن میں بیٹھے لوگ کرپٹ ہیں۔   
محسن نقوی کا ورلڈکپ کوالیفائر میں ہاکی کھلاڑیوں کیلئے ٹکٹس، ہوٹل میں رہائش کے انتظامات کا حکم

ہاکی کھلاڑیوں نے پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر آگاہ کیا، جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے افسوس کا اظہار کیا۔   

شہلا رضا نے کہا کہ کرپشن صرف دورہ آسٹریلیا میں نہیں ہوئی، فیڈریشن والوں نے ہمیشہ فنڈز کی کمی کا رونا رویا، کھلاڑیوں کے مسائل کی آڑ میں فائدے اٹھاتے رہے، رانا مجاہد، آصف باجوہ اور شہباز احمد مالی بدعنوانیوں میں ملوث ہیں، طارق بگٹی نے انتظامی بے ضابطگیوں کے ریکارڈ توڑ دیے۔

انہوں نے کہا کہ اذلان شاہ ہاکی کپ میں صدر اور سیکریٹری، کھلاڑیوں کے کمروں میں رہے، ہاکی کی خرید و فروخت میں بڑی کرپشن ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کو صرف ہاکی سے نہیں ڈسا جارہا، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشین کے سیکریٹری سالوں سے عہدوں پر چمٹے ہوئے ہیں۔   
عماد بٹ پر پابندی کے بعد ہاکی کھلاڑیوں کا بائیکاٹ پر غور

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ یکم مارچ سے مصر میں شروع ہوگا۔   

شہلا رضا نے کہا کہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے معاملات کا نوٹس لیں، شہباز احمد آسٹریلیا میں بیٹھ کر میڈیا کو جھوٹا قرار دیتے ہیں، کھلاڑیوں نے سچ بول دیا تو لوگ استعفیٰ دے کر جانے لگے۔

ممبر کمیٹی نے مزید کہا کہ میں اسٹینڈنگ کمیٹی میں شور کرتی رہی، کسی نے نہیں سنی، اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں یہ بات واضح ہے پرو لیگ کے معاملات پاکستان اسپورٹس بورڈ دیکھے گا، جب اسپورٹس بورڈ نے خود ذمہ داری لی تو پھر کروڑوں کا چیک کیوں دیا؟ وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ جن لوگوں نے کرپشن کی انہیں جانے نہ دیں۔

شہلا رضا نے کہا کہ میں کوئی عہدہ نہیں چاہتی، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سالوں سے عہدوں پر چمٹے ہوئے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 12:44 GMT+5 , Processed in 0.045714 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list