Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 832|Reply: 0

ہم اکثر مقصد سے ہٹ کر دیگر مسئلوں میں الجھ جاتے ہیں، علی امین گنڈاپور

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205838
Post time 2026-2-21 02:33:55 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم اکثر مقصد سے ہٹ کر دیگر مسئلوں میں الجھ جاتے ہیں۔

پشاور سے جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ اور صحت کے حوالے سے ہمارے تحفظات بدستور برقرار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس نے عوام کو صحت کی مفت سہولتیں فراہم کیں، آج اپنی صحت کے معاملے میں مشکلات کا شکار ہے، افسوس ہے۔   
پروپیگنڈا، ڈرامہ چھوڑیں، عوام کی خدمت پر توجہ دیں: علی امین گنڈاپور

سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پروپیگنڈا اور ڈرامہ چھوڑیں، عوام کی خدمت پر توجہ دیں۔   

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہماری حکومت آئی تو ہم نے یونیورسل ہیلتھ کارڈ دیا اور ہر طرح کی بیماری کو اس میں کور کرتے گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب بانی پی ٹی آئی وزیراعظم بنے تو انہوں نے پورے ملک کے عوام کو صحت کارڈ کی سہولت دی، افسوس ہے آج بانی پی ٹی آئی کو ان کے ذاتی معالج تک سے ملنےنہیں دیا جا رہا۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ میرے غصے سے کسی کا دل دکھا ہے تو معذرت خواہ ہوں، مگر میرا غصہ جائز ہے، ابھی تک چھوٹی سی جائز ڈیمانڈ بھی پوری نہیں کروا سکے کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کا ذاتی معالج دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملے پر کسی کو غصہ نہیں آ رہا تو میرے خیال میں اس میں انسانیت نہیں ہے، ہم سب کو اپنے مقصد پر فوکس کرنا چاہیے اور بھرپور انداز میں آواز اٹھانی چاہیے۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو ان تک رسائی دی جائے، ہم اکثر مقصد سے ہٹ کر دیگر مسئلوں میں الجھ جاتے ہیں اور اصل مقصد حاصل نہیں کر پاتے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 12:43 GMT+5 , Processed in 0.047020 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list