Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 586|Reply: 0

عدالتی فیصلے پر عمل کروانےکیلئے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا سندھ ہائیکورٹ کا حکم غیرقانونی قرار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205856
Post time 2026-2-21 17:31:46 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے پر عمل کروانے کے لیے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا سندھ ہائی کورٹ کا حکم غیرقانونی قرار دے دیا۔

جسٹس منیب اختر نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ شناختی کارڈ کوئی لگژری نہیں، عام زندگی گزارنے کے لیے بنیادی ضرورت ہے،  کیا کل عدالتیں رقم کی واپسی کے لیے بجلی اور پانی کے کنکشن کاٹنے کا حکم بھی دیں گی؟ کسی شہری کو شناختی کارڈ سے محروم کرنا زندگی کا بنیادی حق چھیننے کے مترادف ہے۔

جسٹس منیب اختر نے فیصلے میں کہا کہ ضابطہ دیوانی کے سیکشن 51 کے تحت شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں، پشاور ہائی کورٹ کی سی پی سی میں کی گئی ترمیم کا اطلاق صوبۂ سندھ پر نہیں ہوتا، قانون میں واضح حکم کے بغیر کوئی بھی عدالت کسی کا شناختی کارڈ بلاک نہیں کرسکتی۔

واضح رہے کہ 2016ء میں ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کے خلاف رقم کی ادائیگی کی ڈگری جاری کی، رقم کی عدم ادائیگی پر ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا، سندھ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 12:45 GMT+5 , Processed in 0.046514 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list