Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 148|Reply: 0

پنجاب: 18 سال سے کم عمر لڑکے یا لڑکی کی شادی جرم قرار، آرڈیننس تیار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205856
Post time 2026-2-21 18:49:33 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

پنجاب میں کم عمری کی شادی پر مکمل پابندی سے متعلق آرڈیننس تیار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے انسدادِ کم عمری کی شادی کے آرڈیننس (Child Marriage Restraint Ordinance) پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

آرڈیننس کے مطابق نکاح رجسٹرار کو کم عمر کی شادی رجسٹر کرنے پر 1 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے شخص کو کم عمر لڑکی سے نکاح پر کم از کم 2 سال قید ہو گی۔   
18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی سے متعلق قانون کیا کہتا ہے؟

چائلڈ میرج ریسٹرین ایکٹ 2013 کی خلاف ورزی کی سزا 2 سال اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔   

علاوہ ازیں کم عمری کی شادی میں ملوث بالغ شخص کو 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔

شادی کے بعد کم عمر لڑکی کے ساتھ رہائش یا تعلقات کو child abuse قرار دے دیا گیا ہے اور چائلڈ ابیوز پر 5 سے 7 سال قید اور کم از کم 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

آرڈیننس کے مطابق کم عمر بچوں کو شادی کے لیے پنجاب سے باہر لے جانا چائلڈ ٹریفکنگ تصور ہو گا، سرپرست یا والدین کو کم عمری کی شادی کرانے پر 2 سے 3 سال قید کی سزا ہو گی۔

آرڈیننس کے مطابق چائلڈ میرج کے تمام مقدمات سیشن کورٹ میں چلائے جائیں گے اور عدالت کو کم عمری کی شادی روکنے کے لیے فوری حکمِ امتناع جاری کرنے کا اختیار ہو گا۔

اس آرڈیننس کے تحت تمام جرائم ناقابلِ ضمانت اور ناقابلِ راضی نامہ قرار دیے جائیں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 12:45 GMT+5 , Processed in 0.047563 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list