Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 512|Reply: 0

اگر ہمارے اندرونی معاملات ٹھیک ہوتے تو بانی پی ٹی آئی جیل میں نہ ہوتے: علی امین گنڈاپور

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205838
Post time 2026-2-21 20:45:55 | Show all posts |Read mode
سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر ہمارے اندرونی معاملات ٹھیک ہوتے تو بانی پی ٹی آئی جیل میں نہ ہوتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں قانون اور آئین نہ ہونے کے ساتھ ہماری غلطیاں بھی ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ مقبولیت اور سپورٹ کے باوجود ہم بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے میں بار بار ناکام ہو رہے ہیں، نیت ٹھیک نہیں ہے یا پھر ہم استعمال ہو رہے ہیں۔   
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر سخت ناراضی کا اظہار کیا،    

انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنی ذات کے لیے غصہ نہیں کر رہا بلکہ اپنے لیڈر کے لیے غصہ کر رہا ہوں، یہ تو برداشت کرنا چاہیے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہمیں پریشر بڑھانا ہوگا جو باتوں سے نہیں بڑھتا، ڈائیلاگ اور روزانہ ٹک ٹاک بنانے سے پریشر نہیں بڑھے گا۔

علی امین نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کو ڈاکٹر کی رسائی کا حق نہیں دلا پا رہے ہیں، میرے پاس آج سرکاری اور پارٹی کا عہدہ نہیں ہے، ایک ورکر ہوں اور احتجاج کی کال پر 2 دفعہ سب سے بڑی ریلی لے کر آیا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں کسی پر الزام نہیں لگا رہا لیکن کوئی وجہ تو ہے جس سے پریشر کم ہوا، اب ٹی وی پر باتوں اور ٹک ٹاک پر دھمکی دینے سے بات نہیں بنے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 12:43 GMT+5 , Processed in 0.047261 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list