Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 673|Reply: 0

پاکستان و امریکا کا اقتصادی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205838
Post time 2026-2-21 22:03:49 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: سوشل میڈیا Financegovpk@

پاکستان اور امریکا نے اقتصادی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی وزیر تجارت ہاورڈ اے لٹنک سے واشنگٹن میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق دونوں اطرف سے اقتصادی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیاگیا، امریکا کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی پر بات چیت ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق رواں سال 31 مارچ کو پاک امریکا تجارتی و سرمایہ کاری فورم منعقد ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے فورم کے انعقاد کےلیے یو ایس چیمبر آف کامرس کے کردار کو سراہا، فورم میں دونوں ممالک کی معروف کمپنیاں شرکت کریں گی، پاکستان اور امریکا کی وزارتی سطح کی نمائندگی بھی متوقع ہے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امید ہے امریکی وزیر تجارت کا دفتر بھی اس فورم میں شرکت کرے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور امریکا نے سرمایہ کاری پر روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 12:44 GMT+5 , Processed in 0.046514 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list