|
|
فائل فوٹو
خیبرپختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار مبینہ دہشت گرد خاتون کے معاملے پیشرفت ہوئی ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا کے مطابق مبینہ خود کش حملہ آور خاتون وزیر ستان کی رہائشی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ خودکش خاتون کی سوشل میڈیا کے ذریعے ذہن سازی کی جارہی تھی، جس سے مقامی اور سرحد پار فتنہ خوارج ہینڈلرز کے درمیان رابطے بھی تھے۔
حکام کے مطابق خاتون نے اعترافی بیان میں بتایا کہ خودکش حملے کےلیے سامان اور ٹارگٹ خارجی کمانڈر عاصم نے فراہم کرنے تھے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتارخاتون سے پستول، کارتوس، موبائل فونز، ٹیبلٹ اورحملے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد ہوا تھا۔ |
|