Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 484|Reply: 0

پاکستان اور برطانیہ کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-22 14:58:25 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں برطانوی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی۔

سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی ملاقات میں اسحاق ڈار نے فلسطین پر اہم اجلاس بلانے پر برطانوی وزیرِ خارجہ ایویٹ کوپر کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔  

ملاقات میں عوامی روابط کے فروغ اور اعلیٰ سطح رابطے جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مؤثر تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔  
اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

دوسری جانب نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیحون بایراموف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی اور عالمی صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی اور واشنگٹن میں بورڈ آف پیس اجلاس کا ذکر بھی ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:26 GMT+5 , Processed in 0.048141 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list