Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 654|Reply: 0

ملک میں رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے تفصیلات پبلک کردیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205856
Post time 2026-2-22 18:52:44 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں رجسٹرڈ آبادی کی تفصیلات جاری کر دیں۔

نادرا نے اپنی سالانہ رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروا دی ہے اور ترجمان نادرا نے ایک سالہ کارکردگی کا ڈیٹا ویڈیو بیان کی صورت میں جاری کیا۔

نادرا کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 22 کروڑ 70 لاکھ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ یونین کونسلز میں 3 کروڑ 19 لاکھ بچوں کی پیدائش کا اندراج ہوا ہے، لیکن یہ بچے ابھی نادرا سے رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی 97 فیصد آبادی سرکاری طور پر رجسٹرڈ ہے اور رجسٹرڈ افراد میں 48 فیصد خواتین اور 52 فیصد مرد شامل ہیں۔    
شناختی کارڈ کی تصدیق و تجدید کے نئے نظام کا اجراء

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے قومی شناختی کارڈ کی تصدیق و تجدید کے نئے نظام کا اجراء کر دیا۔   

نادرا کے بائیو میٹرک ڈیٹا کے مطابق 17 کروڑ شہریوں کے چہروں کی شناخت موجود ہے، ڈیٹا بیس میں 1 ارب 68 کروڑ فنگر پرنٹس اور 70 لاکھ افراد کی آنکھوں کا ڈیٹا موجود ہے۔

رجسٹریشن میں مجموعی طور پر 11 فیصد اضافہ ہوا ہے، بچوں کی رجسٹریشن میں 18 فیصد جبکہ خواتین کی رجسٹریشن میں 8 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر میں نادرا کے 938 رجسٹریشن سینٹرز فعال ہیں اور  2025ء میں 75 نئے رجسٹریشن سینٹرز اور 138 نئے کاؤنٹرز قائم کیے گئے۔

نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن اور سہولت کو بھی بڑھایا ہے اور پاک آئی ڈی ایپلیکیشن نے نادرا کی 15 فیصد ذمے داری سنبھال لی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک آئی ڈی ایپلیکیشن کی ڈاؤن لوڈز کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 12:46 GMT+5 , Processed in 0.046611 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list