Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 916|Reply: 0

آج اسی جیل کے اندر بیٹھ کے چیخیں مار رہا ہے، جس میں مجھے بند کیا تھا، احسن اقبال

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205856
Post time 7 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  احسن اقبال : فائل فوٹو  

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں جھوٹے مقدمے بنا کر جیلوں میں ڈالا گیا، آج اسی جیل کے اندر بیٹھ کے چیخیں مار رہا ہے، جس میں مجھے بند کیا تھا۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج جیل میں کہتے ہیں کہ مجھے علاج کی سہولت نہیں، حالانکہ انہیں بہترین علاج مل رہا ہے، ان کے اپنے لوگ کہتے ہیں ہم مطمئن ہیں۔   
پی ٹی آئی حکومت کی نرمی نے دہشتگردی کو دوبارہ پنپنے کا موقع دیا، احسن اقبال

وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگردی کے ایسے واقعات کے آگے تو امریکا روس جیسے ممالک بھی بے بس ہوتے ہیں۔   

احسن اقبال نے کہا کہ بانی کو تو جیل کے اندر دنیا کی ہر سہولت میسر ہے، ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کبھی چیخیں نہیں ماری تھیں، یہ بچاؤ بچاؤ کی آوازیں مار رہے ہیں۔ کبھی امریکا کبھی برطانیہ کو،  یہ کہتے ہیں ہم پر بہت ظلم ہو رہا ہے، اس شخص نے جیل میں میرے بازو کی فزیو تھراپی تک نہیں ہونے دی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارا ترقی کا سفر ٹوٹ گیا جب ایک اناڑی کو حکومت دی گئی، چار سال لوگوں کو گالم گلوچ سکھانے، چور ڈاکو کہنے کے سوا انہوں نے کچھ نہیں کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 12:45 GMT+5 , Processed in 0.047198 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list