Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 468|Reply: 0

دستر خوان کی شان بڑھائیں، آج رائس فلیکس کٹلٹس بنائیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205856
Post time 7 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو

رمضان المبارک میں دسترخوان چاہے افطاری کا ہو یا سحری کا اس کی شان بڑھانے کے لیے خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔

دن بھر رضائے الہٰی کےحصول کے لیے کھانا پینا ترک کرنے کے بعد افطار کے وقت ہر روزے دار کی خواہش ہوتی ہے کہ اُس کا دستر خوان اللّٰہ تعالیٰ کی عنایت کردہ نعمتوں سے سجا ہو، جبکہ سحر و افطار میں مختلف اقسام کے پکوانوں کا اہتمام ایک حسین روایت بھی ہے۔

اسی دل فریب روایت کو زندہ رکھنے کے لیے آج ہم رائس فلیکس کٹلٹس کی ترکیب پیش کر رہے ہیں، ضرور ٹرائی کریں اور بچوں، بڑوں کے دل جیت لیں۔   
رمضان میں نمکین لسی سے پِیاس بُجھائیں

گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی ماہ رمضان میں گرمیاں ہیں۔ اس لیے ہمیں اور بھی زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔   
رائس فلیکس کٹلٹس
اجزاء:

رائس فلیکس 2 کپ، اُبلے ہوئے آلو 2 عدد (درمیانے)، کٹی ہوئی سبز مرچ 1 عدد، باریک کٹی ہوئی پیاز 1/2 کپ، باریک کٹا ہوا دھنیا 2 کھانے کے چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، کالی مرچ پاؤڈر 1/2 چمچ، سُرخ مرچ پاؤڈر 1/2 چمچ اور کوکنگ آئل۔
ترکیب:

سب سے پہلے رائس فلیکس کو نیم گرم پانی میں 5 سے7 منٹ کے لیے بھگو دیں تاکہ وہ نرم ہو جائیں، اب ان کا پانی نکال دیں اور ایک بڑے پیالے میں نرم رائس فلیکس، اُبلے ہوئے آلو، پیاز، سبز مرچ، دھنیا، نمک اور مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

مکسچر کو ہاتھ سے دبا کر چھوٹے چھوٹے کٹلٹس کی شکل دے دیں۔

ایک کڑاہی میں کوکنگ آئل گرم کریں اور اس میں کٹلٹس کو گولڈن براؤن ہونے تک دونوں طرف سے فرائی کر لیں۔  

لیجیے، گرماگرم رائس فلیکس کٹلٹس تیار ہیں، اِنہیں چٹنی یا ساس کے ساتھ سَرو کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 12:46 GMT+5 , Processed in 0.046608 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list