Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 853|Reply: 0

دہرے قتل کے 76 سالہ مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206021
Post time 7 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان نے دہرے قتل کے 76 سالہ مجرم محمد ممتاز کی سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا۔

سپریم کورٹ نے 76 سالہ مجرم کے ضعیف العمر ہونے کی بنیاد پر سزا میں رعایت دی۔

عدالت نے کہا کہ قتل کا واقعہ کسی پہلے سے طے شدہ منصوبے کا نتیجہ نہیں تھا، خونی تصادم کا آغاز گلی سے مویشی گزارنے کے معمولی تنازع پر ہوا تھا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ مجرم کی اہلیہ اور مقتولہ کے درمیان ہاتھا پائی جھگڑے کی بنیاد بنی، استغاثہ کا دعویٰ تھا کہ ملزم نے بھینس چوری کے مقدمے کی رنجش میں قتل کا ارتکاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے

  • سپریم کورٹ، عدالتی فیصلے پر عمل کرانے کیلئے شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار  
  • سزائے موت کیخلاف اپیلیں‘دو ملزمان کی سزا عمر قید میں تبدیل ‘چار بری  


عدالت نے کہا کہ استغاثہ بھینس چوری کی مبینہ دشمنی کا کوئی دستاویزی ثبوت پیش نہ کر سکا، خالی خول برآمد نہ ہونے کی وجہ سے آلۂ قتل کی برآمدگی غیر اہم ہے۔

واضح رہے کہ واقعہ مارچ 2015ء میں سرگودھا کے علاقے ڈیرہ سودھی مری میں پیش آیا تھا، مجرم کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق اور 1 شخص زخمی ہوا تھا۔

ٹرائل کورٹ نے 2019ء میں مجرم کو 2 بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے نومبر 2024ء میں سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 19:47 GMT+5 , Processed in 0.048586 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list