Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 741|Reply: 0

بھارت: اسنوکر کلب میں طالبعلم پر چاقوؤں سے حملہ، نوجوان معجزانہ طور پر بچ نکلا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205838
Post time 7 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  
—اسکرین گریبز بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک اسنوکر کلب کے اندر دسویں جماعت کے 16 سالہ طالب علم کو 2 نابالغ لڑکوں نے چاقو اور خنجر سے 30 سیکنڈ کے اندر 27 بار وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں حملہ آور فلمی انداز میں کلب میں داخل ہوئے، طالب علم کو گھیر کر تیزی سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔  

حیران کن طور پر ملزمان نے یہی ویڈیو خود سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی ہے۔   
بھارت: بچوں کے سامنے ماں کا چاقو کے وار سے قتل

پڑوسی ملک بھارت میں ایک نوجوان خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا گیا۔    

بھارتی میڈیا کے مطابق زخمی طالب علم کی ایک کلائی پر 10 سے زائد گہرے زخم آئے ہیں جبکہ دوسرے ہاتھ کی 2 انگلیاں کٹ گئی ہیں، اس کے علاوہ کندھے اور پیٹھ پر بھی شدید گہرے زخم آئے ہیں، حملے کے باوجود طالب علم کسی طرح جان بچا کر کلب سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا، بعد ازاں اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ 15 فروری کی رات اسنوکر کلب میں پیش آیا تھا، متاثرہ لڑکا اور ملزمان ایک ہی کوچنگ سینٹر میں پڑھتے ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ چند دن پہلے کھیل کے دوران برتری کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا، جس میں مبینہ طور پر متاثرہ طالب علم نے دونوں ملزمان کو تھپڑ مارے تھے، ملزمان نے اسی کا بدلہ لینے کے لیے اپنے سینئر پر حملہ کیا۔   
بھارت: خاتون نے نمبر بلاک کرنے پر بوائے فرینڈ کو قتل کر دیا

بھارت میں خاتون نے بحث کے دوران غصے میں اپنے بوائے فرینڈ کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔   

پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں نابالغ ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے تاہم نوٹس جاری کرنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمے میں مزید سنگین دفعات شامل کی جائیں گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 12:44 GMT+5 , Processed in 0.047465 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list