یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر پیوٹن نے تیسری عالمی جنگ شروع کر دی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہو نے کہا کہ روسی صدر کو روکنے کا واحد طریقہ بھرپور فوجی اور معاشی دباؤ ہے، پیوٹن یوکرین پر ہی نہیں رکیں گے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی ماسکو آ جائیں، ملاقات کیلئے تیار ہوں: روسی صدر پیوٹن
روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کے نیٹو اتحاد میں شامل ہونے کے خلاف ہیں، چین کا دورہ مثبت اور مفید رہا، ہم طویل عرصے سے سائبیریا پائپ لائن منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیوٹن کو روکنا، انہیں یوکرین پر قبضہ نہ کرنے دینا پوری دنیا کے لیے فتح ہو گی۔
دوسری جانب یوکرین کے علاقے اوڈیسہ پر روسی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔