Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 298|Reply: 0

پی ایس ایل سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول تیار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205754
Post time 6 day(s) ago | Show all posts |Read mode
کراچی:

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول تیار کر لیا گیا، 26 مارچ کو افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور نئی ٹیم حیدرآباد کنگز مین کے درمیان کرانے کی تجویز ہے، تمام فرنچائزز کے نمائندوں سے میٹنگ میں شیڈول پر بات ہوئی، سب کی تجاویز جاننے کے بعد اسے حتمی شکل دے دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق 2 نئی ٹیموں کی شمولیت سے پاکستان سپر لیگ کا 11 واں ایڈیشن 26 مارچ کو شروع ہوگا، 22 سے 25 تاریخ تک پریکٹس سیشنز ہوں گے، روایتی طور پر پہلا میچ دفاعی چیمپیئن ٹیم کا ہی ہوتا ہے۔



ذرائع کے مطابق 26 مارچ کو لاہور قلندرز قذافی اسٹیڈیم میں نئی فرنچائز حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین سے مقابلہ کریں گے۔ میچز لاہور، کراچی، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں کھیلے جائیں گے۔



پی سی بی نے پشاور میں بھی میچز کروانے کا اعلان کیا ہے، 28 مارچ کو زلمی کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ سے فلڈ لائٹس میں ہوگا۔ کوالیفائر ون 2 مئی کو راولپنڈی میں ہونا ہے، الیمنیٹر ون کا انعقاد اگلے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کیا جائے گا۔ اسی وینیو پر 5 مئی کو الیمنیٹر ٹو ہونا ہے، فائنل 10 مئی کو کھیلا جائے گا، گوکہ میزبان کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا البتہ امکان یہی ہے کہ قذافی اسٹیڈیم پر ہی انعقاد ہو۔

پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز، کراچی کنگز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ نئی ٹیمیں پنڈیز، حیدرآباد ہیوسٹن کنگزمین اور سیالکوٹ اسٹالینز بھی شرکت کریں گی۔

ملتان سلطانز کے معاہدے کی پی سی بی نے توسیع نہیں کی، اس فرنچائز کے اونرز نے نام پنڈیز رکھ لیا۔ سیالکوٹ اسٹالینز کو خریدنے والی پارٹی مالی مشکلات کا شکار ہے، اکثریتی شیئرز خریدنے کی امیدوار نئی کمپنی ملتان نام رکھنے پر غور کر رہی ہے، چند روز میں صورتحال واضح ہوگی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 09:05 GMT+5 , Processed in 0.044441 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list