رمضان المبارک میں دسترخوان چاہے افطاری کا ہو یا سحری کا اس کی شان بڑھانے کے لیے خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔
ترکیب:
ایک پیالے میں بیسن، انڈہ، دہی، میٹھا سوڈا، ہرا دھنیا، ہری مرچ، لال مرچ، سفید زیرہ، چکن کیوب اور نمک ڈال کر نیم گرم پانی کے ساتھ اچھی طرح ملائیں۔
اب اس میں کاٹیج چیز شامل کر دیں، پھر کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس آمیزے کے پکوڑے تل لیں، جب پکوڑے گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ چکنائی جذب ہو جائے۔
چیز سے بنے گرم گرم پکوڑے املی کی چٹنی اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔