Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 517|Reply: 0

برطانیہ میں ’بلڈ رین‘ کا امکان، ماہرین نے وجہ بتا دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205802
Post time 6 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یورپی ماحولیاتی ادارے CAMS کے سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں ’بلڈ رین‘ یعنی سرخ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں برطانیہ کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارشیں ہو رہی ہیں اور بعض مقامات پر رواں سال تقریباً روزانہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صحرائے اعظم (صحارا) سے اٹھنے والی سرخ گرد کی ایک بڑی تہہ یورپ سے ہوتی ہوئی برطانیہ کی جانب بڑھ رہی ہے، یہ سرخ گرد جب برطانیہ کی جاری بارشوں کے ساتھ ملے گی تو بارش کا رنگ سرخ دکھائی دے گا، جسے عام طور پر ’بلڈ رین‘ کہا جاتا ہے۔

اگرچہ اس نام سے یہ منظر خوفناک محسوس ہو سکتا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق یہ بارش انسانی صحت کے لیے مضر نہیں ہوتی، اس کے نتیجے میں گاڑیوں اور کھلی سطحوں پر باریک سرخ مٹی کی تہہ جم سکتی ہے۔   
سائبیریا میں سرخ رنگ کی بارش

یہ کسی فلم کا منظر نہیں بلکہ حقیقی نظارہ ہے جس میں...   

سینئر سائنسدان مارک پیرنگٹن کے مطابق یہ سرخ گرد زیادہ تر جنوبی انگلینڈ کے اوپر بلند فضاؤں میں گزرے گی، امکان ہے کہ یہ منگل تک برطانیہ پہنچ جائے گی اور دوپہر کے وقت تقریباً 2 گھنٹے تک یہ کیفیت برقرار رہ سکتی ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق اس گرد کا سبب افریقا کے علاقوں میں موسمی حیاتیاتی ایندھن (بایو ماس) کو جلانے کا عمل بھی ہو سکتا ہے، جس سے فضا میں دھواں اور ذرات بلند ہو جاتے ہیں۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ صحرا میں چلنے والی تیز ہوائیں گرد کو فضا کی بالائی تہوں تک پہنچا دیتی ہیں اور اگر بالائی فضاؤں میں ہوائیں شمال کی جانب چل رہی ہوں تو یہ ذرات ہزاروں کلو میٹر کا سفر طے کرتے ہوئے برطانیہ تک پہنچ سکتے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی میٹ آفس نے بھی تصدیق کی ہے کہ برطانیہ میں بارشوں کا سلسلہ مارچ کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 10:54 GMT+5 , Processed in 0.045493 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list